اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کے ریسرچرز کھلاڑیوں کی صحت کے محافظ بن گئے

ہانگ کانگ کے ریسرچرز کھلاڑیوں کی صحت کے محافظ بن گئے

ہانگ کانگ میراتھن 2025 اتوار کے روز منعقد ہوئی ہے۔ رواں سال کی دوڑ میں شامل تقریباً 200 افراد ہانگ کانگ بیپ ٹسٹ یونیورسٹی (ایج کےبی یو)سے ایک خاص مشن کے تحت آئے تھے۔

ریس میں شریک دوڑنے والے کھلاڑیوں نے نہ صرف ٹریک پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ اسپورٹس سائنس ریسرچ پروجیکٹ کے لئے اصلاحی ٹیسٹ میں بھی حصہ لیا ہے۔

تیز رفتاری کی لمبائی کی پیمائش  کا  ایک سینسر جوتے کے تسمے پر، دل کی شرح کا مانیٹر سینے پر اور مرکزی درجہ حرارت کی پیمائش کے لئے  ایک کیپسول 12 گھنٹے پہلے نگلا گیا تھا۔

ایچ کےبی یو  کے کھلاڑیوں نے ریس کے لئے اضافی تیاری کی تھی اور ہر ایک تین سینسر ڈیوائسز سے لیس تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اسمارٹ واچز بھی پہن رکھی تھیں تاکہ مقام اور رفتار ریکارڈ  کرنے کے ساتھ ڈیٹا بھی بھیجا جا سکے۔

ایچ کےبی یو کے تحقیقی گروپ نے2023 میں ’’کھیلوں کے کھلاڑیوں کی کارکردگی اور حفاظت کو بہتر بنانے کے لئے ریئل ٹائم ہیومن ڈیٹا میٹرکس‘‘ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

اس پروجیکٹ کےتحت دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلاڑیوں کےجسمانی اشاریوں کی حقیقی وقت میں نگرانی اور مقابلوں کے دوران صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد حاصل کی گئی ہے۔

پہننے کے قابل سینسرز کے ذریعے رنرز کے دل کی دھڑکن، بلڈ پریشر، پسینے کی کمی اور دیگر جسمانی اشارے کے ساتھ ہر قدم کے طول و عرض اور فاصلے کی پیمائش کی جاسکتی ہے۔

یہ سینسر ڈیٹا کو سمارٹ واچز کے ذریعے بیک اینڈ ڈیش بورڈ پر بھیجتا ہے تاکہ محققین تجزیہ کرسکیں۔

ساؤنڈ بائٹ1(چینی): پیٹرک ڈبلیو سی لو، ڈیپارٹمنٹ چئیر ،شعبہ برائے کھیل، جسمانی تعلیم و صحت، ایچ کےبی یو

’’ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا، صلاحیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں ان کی مدد کرنا ہمارا اصل مقصد ہے۔ ‘‘

حالیہ برسوں  کے دوران ہانگ کانگ میں طویل فاصلے کی دوڑ مقبول ہو رہی ہے۔ میراتھن ایک اعلیٰ شدت والا کھیل ہے۔

ماضی میں ہانگ کانگ کی میراتھن دوڑ کے بعد کئی کھلاڑی گر کر بے ہوش، یہاں تک کہ کچھ فوت ہوگئے تھے۔ اس لئے  میراتھن کا جنون بڑھنے کےساتھ کھلاڑیوں کی حفاظت کےحوالے سےخدشات بھی  پیدا ہوگئے ہیں۔ایچ کےبی یو  کی ٹیم نے ایک ایسا  نظام تیار کیا ہےجو کہ ٹریفک لائٹ سسٹم کی طرح کام کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ2(چینی): پیٹرک ڈبلیو سی لو، ڈیپارٹمنٹ چئیر ،شعبہ برائے کھیل ، جسمانی تعلیم و صحت، ایچ کےبی یو

’’جب کسی کھلاڑی کے تمام جسمانی اشارے محفوظ ہوتے ہیں تو یہ نظام انہیں’سبز بتی‘دیتا ہے۔ ’پیلی بتی‘ کا مطلب ہے کہ وہ خطرے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور احتیاط کی ضرورت ہے۔’سرخ بتی‘  کا مطلب ہے کہ یہ ان کے لئے بہت خطرناک ہے۔‘‘

اس نظام  کو ٹیم کی جانب سے 2024 ورلڈ ٹرائی تیھلون کپ ہانگ کانگ اور پیرس 2024 پیرا اولمپک گیمز میں  استعمال کیا گیا تھا۔

ایچ کےبی یو کی ٹیم ایک سال سے زیادہ عرصے میں اصلاح کو مکمل کرنے اور اسےمختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر لاگو کرنے کے لئے پر امید ہے۔

ساؤنڈ بائٹ3(چینی): پیٹرک ڈبلیو سی لو، ڈیپارٹمنٹ چئیر ،شعبہ برائے کھیل، جسمانی تعلیم و صحت، ایچ کےبی یو

’’ہماری ٹیم میں ایکسرسائز فزیالوجی، میکانکس اور جینیات کے ماہرین شامل ہیں۔  ہم صرف ہانگ کانگ کی ٹیم نہیں ہیں۔پروجیکٹ کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے اسپین، ترکیہ، یونان اور یورپ کے مختلف شہروں سےبھی  کھیلوں کے سائنسی ماہرین کو مدعو کیا ہے۔‘‘

ہانگ کانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!