بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے تادیبی ادارے نے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کے دوران انسداد بدعنوانی کی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا ہے۔
یہ تاکید سی پی سی کے 20 ویں مرکزی کمیشن برائے نظم و ضبط کے معائنے کے پانچویں مکمل اجلاس میں منظور کردہ ایک اعلامیے میں کی گئی۔ یہ اجلاس پیر سے بدھ تک بیجنگ میں منعقد ہوا۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سیشن میں شرکت کی اور ایک اہم خطاب کیا۔




