سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایوان میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کیلئے مشاورتی عمل مکمل کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیکر چیمبر میں قائد حزب اختلاف کی تقرری سے متعلق سکروٹنی کی گئی، سیکرٹری قومی اسمبلی اور سپیشل سیکرٹری قانون نے مشاورتی عمل میں شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی کیلئے تصدیقی عمل کا بھی جائزہ لیا گیا، تقرری کے حوالے سے حتمی فیصلہ ایک دودن میں کرلیا جائیگا۔




