بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینمحمد آصف کی این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار...

محمد آصف کی این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی، دو سنچری بریک کھیلے

سنوکر کے ٹاپ پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے این بی پی نیشنل سنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو سنچری بریک کھیلے جبکہ سہیل شہزاد نے حارث خان کیخلاف سنچری بریک کھیلتے ہوئے 0-4کی کامیابی حاصل کی۔

ایونٹ میں دیگر سینئر کھلاڑیوں محمد سجاد، اسجد اقبال، شاہد آفتاب نے بھی اپنے اپنے میچزمیں کامیابی حاصل کی ہے، نیشنل بینک سپورٹس کمپلکس میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز شاہد آفتاب نے دانیال شہزاد اور مدثر یعقوب نے محمد یوسف کو شکست دی، محمد سجاد نے ایم فرحان، ایم فیضان نے شاہ خان، اویس اللہ منیر نے شاہزیب رفیع اور ذوالفقار عبدالقادر نے ایم شہباز کو ہرایا، محمد آصف نے برجیس خان، اسجد اقبال نے آفتاب بیگ، حسنین اختر نے محمد نسیم اختر، علی حمزہ نے غلام عباس، سہیل شہزاد نے حارث خان اور آئن مارک جون نے ناصر شاہ کو شکست دی۔

ٹورنامنٹ میں شرکت کرنیوالے 48 کھلاڑیوں کو 12گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ سے 2ٹاپ کھلاڑی ناک آوٹ رائونڈز کیلئے کوالیفائی کرینگے، ٹاپ 8 کھلاڑی براہِ راست پری کوارٹر فائنلز میں جائینگے جبکہ بقیہ 16کھلاڑی لاسٹ 24کے ناک آئوٹ رائونڈ کیلئے کوالیفائی کرینگے، ناک آئوٹ رائونڈز بیسٹ آف 7فریمز پر مشتمل ہیں، پری کوارٹر فائنلز، کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بیسٹ آف 9 فریمز پر مشتمل ہیں، فائنل معرکہ بیسٹ آف 11فریمز پر مبنی ہوگا، چیمپئن شپ میں انڈر 17اور انڈر 21کے جونیئر چیمپئنز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!