بیجنگ (شِنہوا) چین میں استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ نے 2025 میں ریکارڈ سطح حاصل کی، جہاں لین دین کی تعداد 2 کروڑ یونٹس سے تجاوز کر گئی۔
چائنہ آٹو موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن (سی اے ڈی اے) کے مطابق دسمبر میں گاڑیوں کی منتقلی کی شرح، جو بین العلاقائی گردش کا ایک اہم اشاریہ ہے، بڑھ کر 34.9 فیصد ہو گئی۔ جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 4.7 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
سی اے ڈی اے کے نائب صدر لو لئی کے مطابق اس اضافے سے استعمال شدہ گاڑیوں کی گردش کی قدر کو اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے اور مقامی ڈیلرز پر سٹاک کا دباؤ کم ہوا ہے۔
چین میں نئی توانائی والی گاڑیوں (این ای ویز) کی تعداد میں مسلسل اضافے کے باعث 2025 میں استعمال شدہ نئی توانائی والی گاڑیوں کا لین دین 16 لاکھ یونٹس تک پہنچ گیا جو استعمال شدہ گاڑیوں کی مجموعی فروخت کا 7.9 فیصد ہے اور یہ شرح گزشتہ سال سے 2.2 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
آئندہ کے حوالے سے لو لئی نے کہا کہ آٹو انڈسٹری میں حد سے زیادہ مسابقت کو قابو میں رکھنے کے اقدامات اور گاڑیوں کے تبادلے کے پروگراموں کے وسیع نفاذ کے ساتھ مل کر 2026 میں نئی گاڑیوں کی قیمتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے جس سے استعمال شدہ گاڑیوں کی منڈی کے لئے مزید سازگار حالات پیدا ہوں گے۔




