بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینچین کے شی شیا شاہی مقبرے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی توجہ کا...

چین کے شی شیا شاہی مقبرے سیاحوں کی بڑھتی ہوئی توجہ کا مرکز بن گئے

یِن چھوان (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے میں ہیلان پہاڑوں کے مشرقی دامن میں واقع شی شیا شاہی مقبرے، جو تقریباً ایک ہزار سال سے خاموش پڑے تھے، اب سیاحوں میں مقبول ہو رہے ہیں۔

یِن چھوان کلچرل ٹورازم گروپ کی ماتحت شی شیا شاہی مقبرے کی ثقافتی سیاحتی ترقیاتی کمپنی کے مارکیٹنگ ڈائریکٹر چھن شیاؤ شو کے مطابق اس مقام نے 2025 میں تقریباً 10 لاکھ سیاحوں کو راغب کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد اضافہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ننگ شیا میں آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد کے لحاظ سے یہ مقام سرفہرست سیاحتی مقامات میں شامل رہا۔

چھن نے کہا کہ سیاحت کے عروج کے دنوں میں گائیڈز کی کمی ہو جاتی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ ادارہ اب کثیر لسانی  رضاکار گائیڈز بھرتی کر رہا ہے اور ریزرویشن کی بنیاد پر سیاحتی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

یہ مقبرے تانگت نامی ایک نسلی برادری نے تعمیر کئے تھے جو 11 ویں اور 13 ویں صدی کے درمیان چین کے شمال مغربی علاقے میں خوب پھلی پھولی۔ 1972 میں کھدائی کے آغاز کے بعد سے ماہرین آثار قدیمہ نے 9 شاہی مقبرے، 271 ذیلی مقبرے، 5 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ایک تعمیراتی کمپلیکس، سیلاب سے بچاؤ کے 32 مقامات اور 7 ہزار 100 سے زائد نوادرات دریافت کئے ہیں جو اس دور کی انجینئرنگ، فن اور ثقافتی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔

شی شیا شاہی مقبروں کو گزشتہ سال یونیسکو  کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا جو چین کے شمال مغربی  علاقوں میں زراعت، گلہ بانی اور تجارت کے ذریعے پروان چڑھنے والی ایک کثیر الثقافتی تہذیب کی گواہی کے طور پر ان کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!