بدھ, جنوری 14, 2026
انٹرنیشنلملائیشیا کافحش گروک مواد پر ایکس کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

ملائیشیا کافحش گروک مواد پر ایکس کے خلاف قانونی کارروائی پر غور

کوالالمپور (شِنہوا) ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے کہا ہے کہ ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف اس کے اے آئی ٹول گروک کے ذریعے فحش مواد تیار کئے جانے کے معاملے پر قانونی کارروائی پر غور کیا جا رہا ہے۔

فہمی فاضل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ فیصلہ ملائیشین کمیونیکیشنز اینڈ ملٹی میڈیا کمیشن (ایم سی ایم سی) کی جانب سے گروک کی فحش مواد تیار کرنے کی صلاحیت، بشمول بچوں اور خواتین سے متعلق مواد پر اٹھائے گئے سوالات کے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم سی ایم سی نے وضاحت کے لئے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سے رابطہ کیا تھا مگر موصول ہونے والا جواب غیر تسلی بخش تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایم سی کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد میں نے ہدایت دی کہ گروک پر عارضی پابندی عائد کی جائے اور قانونی کارروائی پر غور کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پابندی صرف گروک پر لاگو ہوگی، پورے ایکس پلیٹ فارم پر نہیں کیونکہ اے آئی سے تیار کردہ مواد کو کنٹرول کرنے کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات موجود نہیں ہیں۔ پابندی کی مدت کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ ایکس ملائیشیا کے قوانین پر کس حد تک عملدرآمد کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!