بدھ, جنوری 14, 2026
تازہ ترینتائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان مین لینڈ کا...

تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان مین لینڈ کا ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ردعمل

بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ تائیوان کا معاملہ چین کا اندرونی معاملہ ہے اور اس کا حل صرف چینی عوام کے پاس ہے۔

ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیویارک ٹائمز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں تائیوان سے متعلق حالیہ بیان کے جواب میں دیا۔

ژو فینگ لیان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک ہی چین ہے اور تائیوان چین کا حصہ ہے۔ ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چین قومی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو مضبوطی سے یقینی بنائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!