چین کی نئی توانائی کی گاڑیوں کے برانڈز بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں جاری 102 ویں برسلز موٹر شو میں اپنے جدید ترین ماڈلز اور ٹیکنالوجیز پیش کر رہے ہیں۔ یہ نمائش 9 جنوری کو شروع ہوئی جو 18 جنوری تک جاری رہے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): فلپ ایکلز، ڈائریکٹر، ہیڈن آٹوموٹو
"ہمیں بیلجیم اور لکسمبرگ میں این آئی او اور فائر فلائی کی نمائندگی کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ برسلز موٹر شو انتہائی اہم ہے کیونکہ یہ یورپ میں منعقد ہو رہاہے۔ یہ اب سب سے اہم کار شوز میں سے ایک ہے ۔درحقیقت یہ ایسا واحد کار شو ہے جہاں گاڑیاں براہِ راست فروخت کے لئے دستیاب ہوتی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): یورپی صارف
"پہلی ہی نظر میں یہ گاڑیاں کافی پرتعیش اور بہت خوبصورت لگتی ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): یورپی صارف
"تجربہ مثبت ہے۔ ہم یہ دیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ چینی گاڑیاں یورپی منڈی میں کیا پیش کر رہی ہیں کیونکہ پہلے ہم بھی یورپی گاڑیاں چلایا کرتے تھے۔ لیکن ہم ان ماڈلز کو دیکھ کر کافی حیران ہوئے ہیں۔ یہ تو بہت اچھی گاڑیاں ہیں۔”
برسلز سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ




