ایران میں جاری پرتشدد واقعات اور مطاہرین کیخلاف طاقت کے استعمال پر جرمن وزارت خارجہ نے برلن میں ایرانی سفیر کو طلب کرلیا۔
جرمن وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ ایرانی حکومت مظاہروں کے دوران اپنے شہریوں کیخلاف تشدد ختم کرے، بیان میں کہا گیا کہ اپنے شہریوں پر تشدد حیران کن ہے۔
دوسری جانب برطانیہ اور اٹلی نے بھی ایرانی سفیروں کو طلب کر لیا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ اور اٹلی نے موقف اپنایا ہے کہ ایران میں جاری مظاہروں میں انسانی جانوں کا ضیاع ناقابل برداشت ہے۔




