بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینچین کی ویلیج سپر لیگ فٹ بال کی مقبولیت میں شاندار اضافہ...

چین کی ویلیج سپر لیگ فٹ بال کی مقبولیت میں شاندار اضافہ کر رہی ہے

ہیڈ لائن:

 چین کی ویلیج سپر لیگ فٹ بال  کی مقبولیت میں شاندار اضافہ کر رہی ہے

جھلکیاں:

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو، کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں ’کون چھاؤ ‘کے نام سے ویلیج سپر لیگ (وی سی ایل) کا نیا سیزن 4 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔اس میں 108 دیہات کی فٹ بال ٹیموں کے 3 ہزار کھلاڑی شریک ہیں۔ آئیے اس کی مزید تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ویلیج سپر لیگ کے نئے سیزن کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کرسٹوف ہیسکین، فرانسیسی گلوکار و نغمہ نگار

3۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی شا، سربراہ، ثقافتی مرکز، رونگ جیانگ

4۔ ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): پان چھینگ، سیاح

5۔ ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیوڈ گیری، استاد، سکول آف فزیکل ایجوکیشن، گوئی ژو یونیورسٹی

تفصیلی خبر:

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں ’کون چھاؤ ‘کے نام سے ویلیج سپر لیگ (وی سی ایل) کا نیا سیزن 4 جنوری سے شروع ہو گیا ہے۔  فٹ بال اور مقامی نسلی ثقافت کا یہ منفرد امتزاج دنیا بھر سے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہا ہے۔

نیا سیزن اپنی نوعیت کا تیسرا ایڈیشن ہے۔ اس میں ابتدائی مقابلے اور فائنل میچز شامل ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ 108 دیہات کی فٹ بال ٹیموں کے 3 ہزار کھلاڑی اس چیمپئن شپ میں شرکت کر رہے ہیں۔لیکن یہ ایک عالمی سطح کا ایونٹ بھی ہے۔

سال 2017 میں شروع ہونے والی گوئی ژو ویلیج سپر لیگ نے فرانس، لائبیریا اور امریکہ سمیت 80 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1100 سے زائد کھلاڑیوں کو رونگ جیانگ میں دوستانہ میچز  کے لئے  متوجہ کیا ہے۔فرانسیسی گلوکار کرسٹوف ہیسکین، گوئی ژو میں 7 بار آچکے ہیں۔ انہوں نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں ایک فرانسیسی گانا پیش کیا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کرسٹوف ہیسکین، فرانسیسی گلوکار و نغمہ نگار

’’ مجھے یہاں کے لوگ بہت پسند ہیں۔ یہ ایک زبردست ماحول ہے۔ چین کے علاقے گوئی ژو میں، یہ صرف فٹ بال کا ایونٹ نہیں ہے، بلکہ ثقافت کا مظاہرہ بھی ہے۔ یہ ثقافت اور فٹ بال کا امتزاج ہے۔ یہاں بہت سی روایات ہیں، میرے خیال میں یہ بہت شاندار ہے۔ آپ یہاں فٹ بال کے ذریعے چین کے بارے میں بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔‘‘

رونگ جیانگ کے بہت سے مقامی لوگوں کو سال  2024 میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے بہت متاثر کیا تھا۔ فٹ بال کے میچز کے علاوہ، ویلیج سپر لیگ میں مختلف ثقافتی مظاہرے بھی شامل ہوتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): لی شا، سربراہ، ثقافتی مرکز، رونگ جیانگ

’’ مئی 2023 سے اب تک ہم نے 400 سے زیادہ ثقافتی مظاہروں کا انعقاد کیا ہے۔ ان میں 600 سے زیادہ مقامی ثقافتی پروگرام  بھی شامل ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): پان چھینگ، سیاح

’’میں نے ’کُن چھاؤ‘ کے بارے میں بہت سنا تھا اور یہاں آنا چاہا تھا۔ میں یہاں کے ماحول کا تجربہ کرنے اور اس میں گھل مل جانے پر بہت خوش ہوں۔‘‘

ڈیوڈ گیری، برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ 90 کی دہائی سے فٹ بال کے شوقین ہیں۔ وہ گوئی ژو یونیورسٹی میں فٹ بال کے استاد ہونے کے باعث  ویلیج سپر لیگ کی زبردست ترقی سے متاثر  بھی ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ڈیوڈ گیری، استاد، سکول آف فزیکل ایجوکیشن، گوئی ژو یونیورسٹی

’’میری  رونگ جیانگ میں رہائش کی ایک کہانی ہے ۔ میں لیوبائٹانگ گاؤں میں پلا بڑھا ہوں۔یہ صرف فٹ بال نہیں ہے جو لوگوں کو متوجہ کرتا ہے۔ یہاں کی مقامی ثقافتیں بھی ہیں جیسے لباس، گانا، رقص، یہ سب چیزیں لوگوں کو متوجہ کرتی ہیں۔فٹ بال ایک عالمی زبان ہے۔ جو بھی فٹ بال کھیلتا ہے وہ ویلیج سپر لیگ سے لطف اندوز ہو گا

جو بھی ولیج سپر لیگ سے لطف اندوز ہوتا ہے، وہ ممکنہ طور پر جہاں بھی جائے لازمی طور پر فٹ بال سے لطف اندوز ہو گا۔خاص طور پر وہ لوگ جو کھیلتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ فٹ بال وہ چیز ہے جو بہت سے لوگوں کو لا کر اکٹھا کر سکتی ہے۔ ویلیج سپر لیگ خاص ایونٹ ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہے جہاں ثقافت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔ چین کی ثقافت اور اقلیتی ثقافت کو پیش  کیا جاتا ہے۔ اور میرے خیال میں یہی چیز ہے جس نے ویلیج سپر لیگ کو ایک خاص اہمیت دی ہے۔‘‘

رونگ جیانگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!