ہیڈ لائن:
زلزلے کے بعد زندگیاں بچانے کے لئے شی گازے پیپلز ہسپتال میں طبی عملے کی اَن تھک کوششیں
جھلکیاں:
ڈنگری کاؤنٹی میں 6.8 شدت کے زلزلے سے شدید زخمی ہونے والوں کو شی گازے پیپلز ہسپتال لایا گیا جہاں طبی عملے نے انسانی زندگیاں بچانے کے لئے اَن تھک کوششیں کیں۔ آئیے اس حوالے سے تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ شی گازے پیپلز ہسپتال کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وینگ لی، ڈاکٹر، بیجنگ یونین میڈیکل کالج ہسپتال
3۔ میڈیکل ورکرز کی سرگرمیوں کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چن سوہوا، ڈاکٹر، بیجنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال
تفصیلی خبر:
ڈنگری کاؤنٹی میں آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے سے شدید زخمی ہونے والوں کا شی گازے پیپلز ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ انتہائی نگہداشت کے شعبے(آئی سی یو) میں میڈیکل ورکرز مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لئے اَن تھک کوششیں کر رہے ہیں۔چین کے مشہور ہسپتالوں سے 45 ماہرین کو یہاں بھیجا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وینگ لی، ڈاکٹر، بیجنگ یونین میڈیکل کالج ہسپتال
’’ یہاں موجود ڈاکٹرز ابتدائی چند روز میں زندگیاں بچانے کی سرتوڑ کوششوں کے بعد تھک چکے ہیں۔ اس لئے اگلے چند روز تک ہم یہاں آ کر ان مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے تاکہ ان ڈاکٹرز کو کچھ وقت آرام کرنے کا موقع مل سکے۔‘‘
کچھ ڈاکٹرز ایسے بھی ہیں جنہوں نے زلزلے کے بعد 50 گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک مسلسل کام کیا۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چن سوہوا، ڈاکٹر، بیجنگ یونیورسٹی تھرڈ ہسپتال
’’ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری کوششوں کا مثبت نتیجہ نکلے گا اور مریضوں کی صحت میں بہتری آئے گی ۔ اگر مریض اچھی طرح صحت یاب ہو جاتے ہیں تو ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہماری یہ ساری محنت مفید ثابت ہو گی۔‘‘
شی گازے، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link