منگل, جولائی 29, 2025
انٹرنیشنلچین اور یونیسیف کے مابین انڈونیشیا میں مفت کھانے کے پروگرام بارے...

چین اور یونیسیف کے مابین انڈونیشیا میں مفت کھانے کے پروگرام بارے تعاون میں استحکام

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کی لنگ شان کاؤنٹی میں ایک رضاکار بچوں کے ایک فلاحی گھر میں بچوں کوپڑھا رہی ہے۔(شِنہوا)

جکارتہ (شِنہوا) انڈونیشیامیں چین کے سفیر وانگ لوٹونگ نےانڈونیشیا کے مفت کھانے کے پروگرام کے بارے میں چین۔یونیسیف تعاون پر بات چیت کے لئےانڈونیشیا میں یونیسیف کی نمائندہ منیزہ زمان سے ملاقات کی ہے۔

وانگ نے دسمبر 2024 میں چین کے بین الاقوامی ترقی و تعاون کے ادارے اور یونیسیف چائنہ کے درمیان انڈونیشیا میں غذائیت سے بھرپور خوراک اور سکول میں کھانا فراہم کرنے کے بارے میں دستخط ہونے والے معاہدے کو اجاگر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ یہ انڈونیشیا میں نقد امداد پر مبنی پہلا منصوبہ ہے جس پر چین اور یونیسیف نے مشترکہ طورپر عملدرآمد کیا،اس نے انڈونیشیا کے مفت کھانے کے پروگرام کی حمایت کے لئے  چین کے عزم کو مزید مستحکم کیاہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ چین۔انڈونیشیا کی جامع تزویراتی شراکت داری کا ایک اہم عنصر ہے جس کا ذکر جامع تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے اور مشرکہ مستقبل کے ساتھ چین۔انڈونیشیا کمیونٹی بنانے کے بارے میں مشترکہ بیان میں واضح کیا گیا ہے۔

وانگ نے اقوام متحدہ کے لیے چین کی مسلسل حمایت پر بھی زور دیا اور کہا کہ انڈونیشیا میں چین کا سفارت خانہ اس پروگرام پر کامیاب عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے یونیسیف انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کرےگا۔

منیزہ نے چین کی حمایت پر شکریہ اداکرتے ہوئے رابطے کو مضبوط بنانے اور تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے کی امید ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!