چین کے دارالحکومت بیجنگ کے ضلع فا نگ شان کے پوفِنگ لنگ تفریحی علاقے میں لوگوں کا تصاویرکے لئے انداز ۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ نے 2024 میں نئی پارکوں کی تعمیر اور مزید درخت لگانے کے ساتھ اپنے سبز مقامات میں اضافہ کیا ہے۔
میونسپل پیپلز کانگریس کے منگل کو جاری مکمل اجلاس کے دوران بلد یاتی حکومت کی ورک رپورٹ کے مطابق چینی دارالحکومت میں 2024 میں 35 نئے پارکس بنائے گئے جس سے ان کی مجموعی تعداد ایک ہزار 100 تک پہنچ گئی۔
اس سال کے دوران شہر نے 10ہزار مو (تقریباً 667 ہیکٹر) زمین پر جنگلات کی افزائش کی اور سبزپودے لگائےاور 500 کلومیٹر سبزہ کے حامل راستے تعمیر کیے۔ دوسرے رنگ روڈ کے ارد گرد 80 کلومیٹر طویل سبز راستہ مکمل طور پر منسلک ہو چکا ہے جبکہ قرب وجوار میں 20 راہداریوں اور 300 اوورپاسز کو سبز پودوں سے سجایا گیا ہے۔
گزشتہ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ شہر میں جنگل پر مشتمل علاقے کا تناسب 2012 میں 38.6 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 44.9 فیصد ہوگیا ہےاور شہری علاقوں میں جنگلات کاتناسب 49.8 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
بیجنگ میونسپل فارسٹری اینڈ پارکس بیورو نے کہا ہے کہ شہر کا مقصد 2025 تک جنگلات کے رقبے کو 45 فیصد تک بڑھانا ہے۔
