اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، شی زانگ میں شدید زلزلہ سے متاثرہ افراد کی یاد میں...

چین، شی زانگ میں شدید زلزلہ سے متاثرہ افراد کی یاد میں دعائیہ تقریب کاانعقاد

چین کے جنوب مغرب شی زانگ خود مختار علاقے کے شہر شی گازے کی کاؤنٹی ڈینگری کے زلزلہ متاثرہ کی یاد میں دعائیہ تقریب منعقد کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی علاقے شی زانگ میں گزشتہ ہفتے آنے والے 6.8 شدت کے زلزلے کے متاثرین کی یاد میں ایک دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد  چھمکوٹاؤن شپ میں کیاگیا جہاں صبح 9 بجکر 30 منٹ پر  پورے علاقے میں سائرن بجائے گئے۔ قصبے کے میدان میں مینڈارن اور تبتی زبان میں  ایک بڑا سفید بورڈ لگا ہوا تھا جس پر ڈینگری زلزلے میں مرنے  والوں کا "ایک گہرا صدمہ ” لکھا ہوا تھا۔

سرکاری اہلکاروں، امدادی کارکنوں اور رہائشیوں سمیت سینکڑوں افراد نے اپنی ٹوپیاں اتاریں اور مرنے والوں کی یاد میں تین منٹ تک خاموش کھڑے رہے۔

عارضی بستیوں کے بعض مکانات پر  لوگوں نے اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے سوگ میں روایتی مکھن کے چراغ روشن کررکھے تھے۔

7 جنوری کو دنیا کی بلند ترین چوٹی کوہ قومولنگما کے شمالی بیس کیمپ ڈینگری میں شدید زلزلہ آیا تھا جس سے  126 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!