اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، ہانگ کانگ میں 18 واں ایشیائی مالیاتی فورم شروع ہوگیا

چین، ہانگ کانگ میں 18 واں ایشیائی مالیاتی فورم شروع ہوگیا

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی 16 ویں ایشیائی مالیاتی فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ  کانگ میں 18 واں ایشیائی مالیاتی فورم شروع ہوگیا جس میں عالمی منظرنامے ،مالیاتی پالیسیوں، عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ترقی کے نئے محرکات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ہانگ کانگ تجارتی ترقی کونسل (ایچ کے ٹی ڈی سی) کے چیئرمین پیٹر لام نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ’’ ترقی کے اگلے انجن کو قوت دینا ” کے عنوان سے منعقدہ اس 2 روزہ فورم اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ کیسے مالیاتی صنعت اور کاروباری ادارے نئی نسل کے اختراعی کاروبار اور صنعتوں کی معاونت کرسکتے ہیں تاکہ وہ آنے والے وقت میں اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے عالمی ترقی کو آگے بڑھاسکیں۔

ایچ کے ٹی ڈی سی  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے ساتھ اس فورم کا شریک منتظم ہے۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقہ (ایچ کے ایس اے آر) حکومت کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ ہانگ کانگ اپنی ترقی کے اگلے انجن کو قوت دینے اور خطے کی مجموعی ترقی میں شراکت دار بننے کو تیار ہے۔

لی نے کہا کہ اس مقصد کے لئے ہانگ کانگ اپنے موجودہ فوائد بڑھائے گا جس میں بین الاقوامی اثاثہ جات اور دولت کے انتظامی مرکز کے طور پر اس کی مسابقت بھی شامل ہے۔

انہوں نے سونے کے عالمی تجارتی مرکز کی ترقی سمیت ترقی کے نئے شعبوں کی تلاش کی کوششوں کا وعدہ بھی کیا ۔ اس کے علاوہ خطے کے بیرون ملک نیٹ ورک کو خاص کر بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو میں شریک ممالک اور خطوں تک وسعت دی جائے گی۔

رواں سال کی تقریب میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 3 ہزار600 سے زائد  مالیاتی اور کاروباری نمائندوں کی عالمی اقتصادی نکتہ نگاہ ، نئی منڈیوں کے مواقع، مصنوعی ذہانت، مالیاتی ٹیکنالوجی ، پائیداری اور انسانیت جیسے موضوعات پر 40 سے زائد اجلاسوں میں شرکت کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!