چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے شنگ ہوا شہر کے ایک پارک میں ایک پولیس آفیسر مقامی معمر افراد کو ٹیلی کام اور انٹر نیٹ کی دھو کہ دہی سے بچاؤ کی معلومات فرا ہم کر ر ہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں جنوری سے نومبر 2024 کے دوران ٹیلی کام اور سائبر دھوکہ دہی کے مرتکب 67 ہزار سے زائد افراد پر فرد جرم عائد کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 58.5 فیصد زائد ہے۔
قومی چیف پراسیکیوٹرز کے اجلاس کے مطابق اس مدت کے دوران منظم جرائم میں ملوث 9 ہزار 867 افراد جبکہ خواتین و بچوں کے اغوا یا اسمگلنگ میں ملوث 1 ہزار 136 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی۔جو لوگوں کے لئے خاص تشویش کا باعث بننے والے جرائم سے نمٹنے کے لئے پروکیوریٹرز کی کوششوں کا حصہ ہے۔
گزشتہ برس سنگین اور پرتشدد جرائم کے خلاف سخت کارروائی کی گئی اور 11 ماہ کے دوران اس قسم کے جرائم میں ملوث 55 ہزار افراد پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔
بدعنوانی کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی اور فرائض سے غفلت کے مرتکب 28 ہزار سے زائد افراد کے معاملات نگرانی کمیشنز سے منتقل ہوئے اور انہیں نمٹایا گیا یہ تعداد 2023 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 37.9 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 22 ہزار افراد پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔
اجلاس کے مطابق ملک بھر میں شوت کی پیشکش کرنے پر 2 ہزار 772 افراد پر فرد جرم عائد کی گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 20.2 فیصد اضافہ ہے اس کا مقصد رشوت دینے اور قبول کرنے دونوں کو قابل سزا بنانا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link