اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں میں 2024 کے دوران 10...

چین کے سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں میں 2024 کے دوران 10 کروڑ دورے ہوئے

چین، وسطی صوبے ہینان کے شہر ژینگ ژو کے چھون ہوا اسکول کے طالب علموں نے ہینان نیچرل ہسٹری میوزیم کا تعلیمی دورہ کیا۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِںہوا) چین میں 2024  کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھروں کا دورہ کرنے والوں کی مجموعی تعداد پہلی مرتبہ 10 کروڑ سے زائد ہوگئی۔

چائنہ سائنس و ٹیکنالوجی عجائب گھر (سی ایس ٹی ایم) کے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کے 31 صوبائی سطح کے علاقوں اور سنکیانگ پروڈکشن اینڈ کنسٹرکشن کورپس کے سائنس وٹیکنالوجی عجائب گھروں میں گزشتہ برس مجموعی طور 10 کروڑ 40 لاکھ دورے کئے گئے جو 2023 کے مقابلے میں 16.3 فیصد زائد ہیں۔

چین کے موبائل سائنس کی مقبولیت کے منصوبوں نے بھی 2024 میں قابل ذکر نتائج حاصل کئے۔ گزشتہ برس کے اختتام تک موبائل سائنس وٹیکنالوجی عجائب گھروں نے مجموعی طور پر 746 مقامات کا دورہ کیا تھا جبکہ سائنسی مقبولیت کے قافلوں نے مجموعی طور پر 26 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر کا سفر کیا۔

وزارت تعلیم، سی ایس ٹی ایم اور ڈوین کے آن لائن پلیٹ فارم پر مشترکہ طور پر منعقدہ موبائل سائنس کی کلاسوں میں انٹرنیٹ  کے ذریعے 35 کروڑ سے زائد بار شرکت کی گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!