امریکی شہر لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرانکس شو(سی ای ایس) 2025 کے دوران لوگ چینی کمپنی بی او ای کے نمائشی علاقے کادورہ کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چینی کونسل برائے فروغ بیرونی تجارت (سی سی پی آئی ٹی) نے کہا ہے کہ اس نے 2024 کے دوران زیادہ کاروباری گروپ بیرون ملک بھیجے تھے۔
سی سی پی آئی ٹی کے مطابق گزشتہ برس کاروباری اداروں کے 2 ہزار 249 زائد گروپ نے منڈی کی تلاش اور کاروباری مذاکرات کے لئے 102 ممالک اور خطوں کا دورہ کیا تھا۔
چینی کونسل برائے فروغ بیرونی تجارت نے اپنی سالانہ کارکردگی کانفرنس میں بتایا کہ 2024 کے دوران تقریباً 50 ہزار چینی کاروباری اداروں نے بیرون ملک مجموعی طور پر 1 ہزار 166 نمائشوں کا انعقاد کیا جو گزشتہ برس کی نسبت 29.4 فیصد زائد ہے۔
سی سی پی آئی ٹی کے سربراہ رین ہونگ بن نے کہا کہ کونسل غیرملکی نمائشوں میں تعاون بڑھانے اور عالمی نمائش منعقد کرنے والے اداروں کے ساتھ فعال طریقے سے کام کرنے سمیت مختلف اقدامات کی مدد سے بیرونی تجارت میں نئی رفتار پیدا کرنے میں معاونت کی مزید کوشش کرے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کے دوران چین کی بیرونی تجارت میں 438.5 کھرب یوآن (تقریباً 61 کھرب امریکی ڈالر) کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد زائد ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link