ہفتہ, دسمبر 13, 2025
تازہ ترینبرطانوی کمپنی رولز رائس کا بیجنگ میں طیاروں کے انجن کی مرمت...

برطانوی کمپنی رولز رائس کا بیجنگ میں طیاروں کے انجن کی مرمت کا نیا مشترکہ منصوبہ شروع

چین کے مین لینڈ میں طیاروں کے انجن کی دیکھ بھال، مرمت اور مکمل اوور ہال (ایم آر او) کرنے والی رولز رائس کی پہلی مشترکہ کمپنی بیجنگ ایرو انجِن سروسز لمیٹڈ (بی اے ای ایس ایل) نے بدھ کے روز دارالحکومت میں باضابطہ طور پر اپنا کام شروع کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن آف چائنہ کی نارتھ ریجنل ایڈمنسٹریشن نے بی اے ای ایس ایل کو مینٹیننس آرگنائزیشن سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ اس موقع پر مرمت کے لئے لائے گئے پہلے انجن کو بھی نمائش کے لئے پیش کیا گیا۔

بی اے ای ایس ایل کا مرکزی اوور ہال پلانٹ بھی بدھ کے روز کھول دیا گیا۔ یہ پلانٹ 59 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور جدید ترین آلات سے لیس ہے۔

ماہرین کے مطابق بی اے ای ایس ایل چین کے مین لینڈ میں رولز رائس کے ٹرینٹ فیملی طیارہ انجنوں سمیت ہائی تھرسٹ انجنوں کی اوور ہال صلاحیت میں موجود خلا کو پر کرے گا اور اعلیٰ درجے کی طیارہ انجن مینٹیننس میں چین برطانیہ تعاون کا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

رولز رائس کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری پریس ریلیز کے مطابق بی اے ای ایس ایل سال 2026 سے ٹرینٹ 700، ٹرینٹ ایکس ڈبلیو بی 84 اور ٹرینٹ 1000 انجنوں کے لئے اوور ہال کی صلاحیت متعارف کرائے گا۔ توقع ہے کہ سال 2034 تک اس کی سالانہ استعداد 250 اوور ہال تک پہنچ جائے گی۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): گولڈ فنچ کیتھ، ڈپٹی جنرل منیجر، بی اے ای ایس ایل

"بی اے ای ایس ایل کے بیجنگ میں قائم کئے جانے کی ایک وجہ  وہاں کا انتہائی سازگار کاروباری ماحول ہے جو کمپنی کے ترقیاتی منصوبوں میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ وقت نے ہمارے انتخاب درست ثابت کئے ہیں۔ مقامی حکومت نے بھرپور حمایت فراہم کی، بہترین ترغیبی پالیسیاں متعارف کرائیں اور کاروباری ترقی کے لئے حقیقی معنوں میں مضبوط حفاظتی اقدامات کو بھی یقینی بنایا۔ چین رولز رائس کے لئے ایک نہایت اہم اور ابھرتی ہوئی منڈی ہے۔ ہم اس منڈی میں داخل ہونے کے لئے واقعی پرعزم ہیں۔یہاں نہ صرف صارفین بلکہ سپلائرز کے لحاظ سے بھی وسیع  مواقع موجود ہیں۔ ہمیں چین کے ساتھ کام کرنے میں بہت خوشی محسوس ہوتی ہے اور ہم مستقبل میں مزید آگے  بڑھنے کے خواہشمند ہیں۔”

بی اے ای ایس ایل رولز رائس اور ایئر چائنہ کا ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس  کے لئے معاہدے پر سال 2022 میں دستخط ہوئے تھے۔ اس مشترکہ منصوبے میں ہر کمپنی کے 50 فیصد  مساوی حصص ہیں۔

گزشتہ برس رولز رائس نے چین میں اپنے مشترکہ منصوبے کو گوانگ شی یو چائی مشینری کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ وسعت دی۔ اندرونی دہن والے انجن بنانے والی یہ چینی کمپنی ملک کی منڈی کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔

بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!