چین کی معروف روبوٹکس کمپنی اگیبوٹ نے اپنی فیکٹری میں بڑے پیمانے پر تیار کردہ اپنا 5 ہزارواں انسان نما روبوٹ باضابطہ طور پر پیش کر دیا ہے۔
یہ سنگِ میل کمپنی کی بڑے پیمانے پر پیداواری صلاحیتوں اور روبوٹکس کے عملی استعمال کو بڑھانے کی مسلسل کوششوں کی اہم کامیابی کو ظاہر کرتا ہے۔
اب تک مکمل قد کے اگیبوٹ اے سیریز کے روبوٹس کی 1742 یونٹس کے ساتھ بڑے پیمانے پر پیداوار مکمل ہو چکی ہے۔
نصف قد کے مکمل ذہین اور سمارٹ روبوٹ اگیبوٹ ایکس سیریز کی پیداوار 1846 یونٹس تک پہنچ چکی ہے۔
مینوفیکچرنگ، لاجسٹکس اور خدمات میں پیچیدہ کاموں کے حوالے سے ڈیزائن کئے گئے اگیبوٹ جی سیریز کے روبوٹس کی پیداوار 1412 یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): وانگ چوانگ، سینئر نائب صدر، اگیبوٹ
"5 ہزار یونٹس کی بڑے پیمانے پر پیداوار اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کچھ منظرنامے مکمل طور پر تیار ہو چکے ہیں اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی صلاحیت اب بھی موجود ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): پینگ ژی ہوئی، شریک بانی، اگیبوٹ
"یہ محض اعداد و شمار نہیں ہیں۔ یہ تحقیق و ترقی سے مینوفیکچرنگ کی طرف ہماری منتقلی اور لیبارٹری سے حقیقی دنیا میں ہمارے قدم رکھنے کی علامت ہیں۔ یہ حقیقت کہ 5 ہزار یونٹس فیکٹری کی پیداوار لائن سے تیار ہو کر نکل چکے ہیں بڑے پیمانے پر پیداوار کے ہمارے نظام کی ابتدائی تصدیق کے مترادف ہے۔”
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی کمپنی اگیبوٹ نے وسیع پیداوار کا حامل 5 ہزارواں انسان نما روبوٹ تیار کر لیا
یہ کامیابی روبوٹکس میں صنعتی پیداوار اور عملی استعمال کا سنگِ میل ہے
فل سائز روبوٹ اگیبوٹ اےسیریز کے 1742 یونٹس تیار ہو چکے ہیں
نصف قد کےذہین اور سمارٹ ایکس سیریز روبوٹ کے 1846 یونٹس تیار ہوگئے
اگیبوٹ جی سیریز کے روبوٹس کی پیداوار 1412 یونٹس تک پہنچ گئی
وانگ کے مطابق ماس پروڈکشن کے 5 ہزار یونٹس منظرناموں کی تیاری کی علامت ہیں
پینگ ژی ہوئی کے مطابق یہ پیداوار تحقیق و ترقی سے عمل کی طرف پیشرفت ہے
5 ہزار یونٹس کی پیداوار اگیبوٹ کے ماس پروڈکشن سسٹم کی ابتدائی تصدیق ہے
یہ روبوٹ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عملی فعالیت کی مثال ہیں
شنگھائی میں اگیبوٹ کے مینوفیکچرنگ یونٹ سے یہ کامیابی منظر عام پر آئی



