بیجنگ(شِنہوا)چین کے مالیاتی اور اقتصادی امور کی مرکزی کمیٹی کے دفتر کے ایگزیکٹو ڈپٹی ڈائریکٹر ہان وین شیو نے کہا ہے کہ چین 2026 میں بدلتے ہوئے حالات کے پیش نظر مرحلہ وار پالیسیاں متعارف اور نافذ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ستمبر 2024 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے اجلاس کے انعقاد کے بعد سے چین نے کامیابی سے پالیسیوں اور اقدامات کا ایک سلسلہ متعارف اور نافذ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ اور تدریجی پالیسیوں کےمجموعی اثرات کو مربوط انداز میں بروئے کار لانا ضروری ہے اور اگلے سال میں مستحکم اور ٹھوس معاشی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات چائنہ سنٹر برائے بین الاقوانی اقتصادی تبادلے کی میزبانی میں ہونے والے ایک فورم میں کہی۔



