گیبرون(شِنہوا)بوٹسوانا میں چینی طبی ٹیم کے 17 ویں گروپ نے ملک کے دوسرے بڑے شہر فرانسس ٹاؤن کی صنعتی کمیونٹی میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔
چینی طبی ٹیم کی فرانسس ٹاؤن شاخ کے سربراہ ہو من شیونگ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 55 افراد،جن میں دومیلا صنعتی علاقے کا مقامی عملہ بھی شامل تھا، نے طبی کیمپ میں طبی خدمات سے استفادہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین سے تعلق رکھنے والے طبی ماہرین بوٹسوانا کے شہریوں کی صحت کی گہری فکر رکھتے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہماری ٹیم اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ قومیت سے بالاتر ہو کر صحت تمام انسانیت کی مشترکہ خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کیمپ کا مقصد چین اور بوٹسوانا کے عوام کو مزید قریب لانا اور دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانا ہے۔
فرانسس ٹاؤن کے میئر گاؤن ماجیری نے اس پروگرام کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے صنعتی علاقے کے کارکنوں کو عمومی معائنہ، مشاورت، احتیاطی دیکھ بھال، صحت کی تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیمپ ایک عملی مظاہرہ ہے کہ کس طرح خصوصی علاج فراہم کیا جا سکتا ہے اور یہ یقینی بنایا جا سکتا ہے کہ ہمارے سب سے زیادہ کمزور افراد کو طبی مدد میسر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام براہ راست فرانسس ٹاؤن کی کمیونٹی کی صحت اور فلاح و بہبود کو فروغ دے رہا ہے۔



