ہفتہ, دسمبر 13, 2025
انٹرنیشنلیوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی امن...

یوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کی امن منصوبے پر مشاورت

کیف(شِنہوا)یوکرین کے اعلیٰ امن مذاکرات کار رستم عمروف نے کہا ہے کہ یوکرین، امریکہ اور یورپی ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے امن منصوبے پر تبادلہ خیال کے لئے گزشتہ روز ایک ویڈیو کانفرنس میں شرکت کی۔

یوکرین کی قومی سلامتی اور دفاعی کونسل کے سیکرٹری عمروف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلی گرام پر کہا کہ ہم نے اپنے موقف کی مزید ہم آہنگی،سلامتی کے امور اور امن منصوبے کو آگے بڑھانے کے اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ یوکرین کو سلامتی کی ضمانتیں دینے کے حوالے سے ورکنگ گروپ کے قیام  کی یورپ میں تیاریاں جاری ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ بحالی، ترقی اور سرمایہ کاری سے متعلقہ امور پر کام کرنے کے حوالے سے ایک یوکرینی حکومتی وفد امریکہ میں موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یوکرین کا مقصد اس تنازع کا خاتمہ اور منصفانہ امن کے حصول کے لئے درکار اقدامات کا تعین ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم سلامتی کی ضمانت اور بحالی بھی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!