ہفتہ, دسمبر 13, 2025
تازہ ترینچین کو روس سے بدنام زمانہ جاپانی یونٹ 731 سے متعلق شواہد...

چین کو روس سے بدنام زمانہ جاپانی یونٹ 731 سے متعلق شواہد موصول

بیجنگ(شِنہوا)چین کو روس کی جانب سے بدنام زمانہ یونٹ 731 سے متعلق شواہد کا ایک مجموعہ موصول ہوا ہے۔ یونٹ 731 دوسری عالمی جنگ کے دوران کام کرنے والا جاپانی جراثیمی جنگی یونٹ تھا۔

چین کی سنٹرل آرکائیوز کا کہنا ہے کہ روس سے موصول ہونے والی آرکائیو نقول میں یونٹ 731 کے ارکان کے عدالتی مقدمات کے ریکارڈ، اس یونٹ کے جرائم سے متعلق تفتیشی رپورٹس اور سوویت حکام کی اندرونی سرکاری خط و کتابت شامل ہے۔ یہ دستاویزات 11 مئی 1939 سے 25 دسمبر 1950 تک کے عرصے کا احاطہ کرتی ہیں۔

دوسری عالمی جنگ کے دوران جاپانی جارح افواج نے متعدد ایشیائی ممالک میں حیاتیاتی جنگ کا ایک نیٹ ورک قائم کیا جس میں یونٹ 731 حیاتیاتی ہتھیاروں اور انسانوں پر تجربات کے لئے ایک انتہائی خفیہ اڈے کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ یونٹ چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں واقع تھا۔

یونٹ 731 کی جانب سے کئے گئے انسانی تجربات میں چین، سوویت یونین اور دیگر ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے کم از کم 3 ہزار افراد کو استعمال کیا گیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!