ہفتہ, دسمبر 13, 2025
تازہ ترینشی زانگ میں 58 ہزار سے زائد سیاحتی وسائل کی نشاندہی

شی زانگ میں 58 ہزار سے زائد سیاحتی وسائل کی نشاندہی

لہاسا(شِنہوا)گزشتہ دو سال کے دوران چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں 58 ہزار سے زائد سیاحتی وسائل کی نشاندہی کی گئی ہے، جن میں سے 31 ہزار سے زائد نئے دریافت شدہ اور تسلیم شدہ وسائل شامل ہیں۔

یہ اعدادوشمار خطے کے سیاحتی وسائل کے سروے کے نتائج کا جائزہ لینے کے لئے لہاسا میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران جاری کئے گئے ۔

اگست 2023 میں شروع ہونے والا یہ سروے پورے خطے کی 74 کاؤنٹیوں اور اضلاع پر مشتمل تھا۔

سروے میں کئی اضافی نتائج بھی فراہم کئے گئے، جن میں سرحدی سیاحت، بلند مقام پر صحت و بہبود کی سیاحت، سطح مرتفع ماحولیاتی نظام اور ورثے پر مبنی سیاحتی روٹس سے متعلق خصوصی مطالعات شامل ہیں۔

شی زانگ کے ثقافت اور سیاحت کے علاقائی محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ژانگ شوئے چھاؤ نے کہا کہ محکمہ سروے کے نتائج سیاحتی وسائل کو سیاحتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔

2024  میں شی زانگ نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر تقریباً 6 کروڑ 39 لاکھ سیاحوں کی میزبانی کی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 15.81 فیصد زیادہ ہے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!