اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے کاروباری ماحول بہتر کرنے کے لئے انتظامی قوانین میں تر...

چین نے کاروباری ماحول بہتر کرنے کے لئے انتظامی قوانین میں تر میم کردی

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے لین شیا ہوئی خود اختیار پریفیکچر میں لین شیا یی نوگ ایگریکلچر اینڈ اینیمل ہسبنڈری انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کی فیکٹری میں عملہ گلاب  پیک کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے معیاری اور منصفانہ قانون کے نفاذ کے فروغ ، قانون پر مبنی کاروباری ماحول بہتر بنانے اور دنیا کے لئے اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں پیشرفت کے حوالے سے 25 انتظامی قواعد میں ترمیم اور منسوخی کا اعلان کیا ہے۔

چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے ان فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں جس کا اطلاق اگلے سال 20 جنوری سے ہوگا۔

21 نظر ثانی شدہ قواعد میں طبی آلات کی نگرانی، اشاعتی انتظامیہ، اور کچھ جرمانے کے طریقہ کار میں تبدیلی شامل ہے۔

ان میں سے 7 قواعد و ضوابط آزاد تجارتی علاقوں میں کامیاب آزمائش کے طریقہ کار پر مبنی ہیں جنہیں اب ملک بھر میں نافذ کیا جائے گا۔ اس میں انٹرنیٹ تک رسائی کی خدمات کے لئے کاروباری دائرہ کار کو منظم کرنا بھی شامل ہے۔

اہم ترامیم میں بعض منظوری کے تقاضوں کو ختم کرنا اور دوسرے تقاضوں کو ریکارڈ پر مبنی انتظام میں منتقل کرنا شامل ہیں جن کا مقصد کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دینا ہے۔

منسوخ کردہ 4 انتظامی ضابطوں میں صحت عامہ کے فروغ سے متعلق پروگرامز کی نگرانی کرنے والے اداروں سے متعلق دفعات شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!