اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلٹرمپ کے محصولات میں اضافہ کرنے پر امریکہ کو بجلی کی فراہمی...

ٹرمپ کے محصولات میں اضافہ کرنے پر امریکہ کو بجلی کی فراہمی بند کر دیں گے،وزیراعظم اونتاریو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملواکی میں ریپبلیکن نیشنل کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

اوٹاوہ(شِنہوا) کینیڈا کے صوبے اونتاریو کے وزیر اعظم ڈگ فورڈ نے اس بات کا اعادہ کیا ہے اگر منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کی مصنوعات پر بھاری ٹیکسز عائد کئے توکینیڈا میں سب سے زیادہ آبادی کا حامل صوبہ اونتاریو امریکہ کو بجلی کی فراہمی منقطع کردے گا۔

فورڈ نے اس اقدام کو آخری حربے کے طور پر بیان  کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ صورتحال کبھی اس نہج پر نہ آئے اور ہمیں یہ تجارتی معاہدہ طے کرنے کا موقع ملے۔

ٹرمپ کی اس دھمکی پر فورڈ اور دیگر صوبائی و علاقائی رہنماؤں نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ تقریباً 90 منٹ تک ورچوئل ملاقات میں صلاح و مشورہ کیا۔

ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ  امریکہ میں انسانی اور منشیات کی اسمگلنگ کاسلسلہ بند نہ ہوا تو وہ  کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی تمام اشیاء پر 25 فیصد ٹیکس لگا دیں گے۔

فورڈ نے کہا کہ  ہم اس ضمن میں ہر حد تک جائیں گے  تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ یہ معاملہ کس حد تک جاتا ہے۔ ہم انہیں توانائی کی فراہمی بند کردیں گے ۔  مشی گن، نیو یارک ریاست اور وسکانسن تک کو فراہمی روک دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وہ نہیں چاہتے کہ اس کی نوبت آئے لیکن ان کا پہلا فرض  اونتاریو، اونتاریو کے باشندوں  اور کینیڈا کے تمام لوگوں کے مفادات کا تحفظ ہے کیونکہ اونتاریو سب سے بڑا صوبہ ہے۔

کینیڈا کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اونتاریو نے 2023 میں امریکہ کو 1 کروڑ 39 لاکھ میگاواٹ۔ آور بجلی فراہم کی تھی جو کینیڈا کی برآمد کردہ مجموعی بجلی کا 13 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!