بیجنگ(شِنہوا)چین کی اعلیٰ عوامی استغاثہ (ایس پی پی) نے بتایا کہ چین کے زرعی بینک کے سابق نائب صدر لو وین لونگ کو رشوت لینے کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس پی پی کے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فوجیان کی صوبائی عوامی استغاثہ نے لووین لونگ کی گرفتاری کا حکم دیا جو بینک کی پارٹی کمیٹی کے سابق رکن بھی تھے۔
ایس پی پی نے کہا کہ قومی نگران کمیشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد یہ معاملہ تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان کے مطابق لووین لونگ کو پارٹی سے نکال دیا گیا تھا۔
