بیجنگ(شِنہوا)چین کے دفاعی ترجمان نے کہا ہے کہ فوجیان طیارہ بردار بحری جہاز کے تجربات اس کے تعمیری عمل کا ایک معیاری حصہ ہیں۔ تعمیری عمل جوں جوں آگے بڑھے گا یہ تجربات جاری رہیں گے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان وو چھیان نے یہ بات جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کے سوال کے جواب میں کہی۔ میڈیا نے سوال کیا تھاکہ دسمبر کے اوائل میں شنگھائی میری ٹائم سیفٹی ایڈمنسٹریشن کی جانب سے دریائے یانگزے میں داخل ہونے والے بڑے بحری جہازوں کے لئے ٹریفک کنٹرول کے اعلان کے بعد آیا فوجیان جہاز سمندری تجربے کے بعد بندرگاہ پر واپس آیا ہے۔
فوجیان طیارہ بردار بحری جہاز چین کا پہلا مقامی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ طیارہ بردار بحری جہاز ہے۔ اس نے مئی 2024 میں اپنا پہلا سمندری تجربہ مکمل کیا تھا۔
