لکی مروت سے گیس و تیل کے نئے ذخائر دریافت کرلئے گئے ۔ ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق لکی مروت کے بیٹانی2کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت ہو ئے ہیں ۔ترجمان کے مطابق ولی بلاک ساماناسک فارمیشن میں یہ پہلی ہائیڈرو کاربن دریافت ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر یومیہ21لاکھ 14ہزار مکعب فٹ گیس حاصل ہو گی جبکہ یومیہ 74بیرل خام تیل ملے گا۔ترجمان کے مطابق ساماناسک فارمیشن میں بیٹانی کنواں2او جی ڈی سی ایل کی اہم دریافت ہے،علاقے میں مزید کنویں کھودنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔
