جمعرات, نومبر 20, 2025
تازہ ترینجاپان “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو گمراہ کن اشارے...

جاپان “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو گمراہ کن اشارے دینا بند کرے،چین

بیجنگ(شِنہوا)وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے جاپان پر زور دیا ہے کہ وہ “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو کسی بھی قسم کے غلط اشارے بھیجنا بند کرے۔

اطلاع ہے کہ جاپانی حکومت نے منگل کے روز نام نہاد” تائیوان کے  جاپان میں سابق نمائندہ“سیہ چھانگ تنگ  کو ایک اعزاز عطا کیا ہے۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان گو جیا کن نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین جاپانی حکومت کے اس اقدام کی شدید مخالفت کرتا ہے کہ وہ ان افراد کو اعزازات دے جو ” تائیوان کی آزادی“ کی وکالت کرتے ہیں اور یہ تائیوان معاملے میں جاپان کی جانب سے ایک اور غلط قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کے بنیادی مفادات میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے، یہ چین اور جاپان کے تعلقات کی سیاسی بنیاد اور جاپان کی بنیادی ساکھ سے جڑا ہوا ہے اور یہ ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

گو نے نشاندہی کی کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ ہے۔ نیز تائیوان کی چین کو واپسی کی 80 ویں سالگرہ بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے جنگی جرائم کی ذمہ داری کا سنجیدگی سے جائزہ لے، دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ 4 سیاسی دستاویزات کے رہنما اصولوں پر عمل کرے، ایک چین کے اصول پر کاربند رہنے کے اپنے عزم کو عملی اقدامات کے ذریعے ظاہر کرے، تائیوان کے معاملے پر محتاط رویہ اختیار کرے اور “تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے بھیجنا بند کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!