جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرنیشنلجی سیون وزرائے خارجہ کا غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر...

جی سیون وزرائے خارجہ کا غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کااظہار

کینیڈا میں ہونیوالے جی سیون ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں غزہ میں امداد پہنچانے میں رکاوٹوں پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین سے بغیر رکاوٹ بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی یرغمالیوں کی باقیات کی فوری واپسی پر زور دیا گیا۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں یوکرین کے توانائی ڈھانچے پر روس کے حملوں کی مذمت بھی کی گئی اور یوکرین روس جنگ بندی پر زور دیا گیا۔

جی سیون وزرائے خارجہ نے یوکرین کی سالمیت اور حق کے دفاع کی حمایت کا اعادہ کیا، اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ یوکرین اور روس کے درمیان فوری سیز فائر اہم ضرورت ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!