جمعرات, نومبر 20, 2025
انٹرنیشنلپانی کا بحران سنگین، ایرانی صدر نے تہران شہر خالی کرنے کا...

پانی کا بحران سنگین، ایرانی صدر نے تہران شہر خالی کرنے کا عندیہ دیدیا

ایران کے مختلف شہروں میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری پانی کے بحران نے سنگین صورتحال اختیار کرلی ہے۔

صدر نے بارش نہ ہونے کی صورت میں دارالحکومت تہران کو خالی کرنے کا اشارہ دیدیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹی وی پر خطاب کے دوران عوام کو خبردار کیا کہ آنیوالے دنوں میں بارش نہ ہوئی تو تہران میں پانی کی شدید قلت ہوگی، رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے شروع میں دارالحکومت میں پانی کی راشننگ شروع کریں گے اور اس دوران بھی بارش نہ ہوئی تو تہران خالی کروانا پڑسکتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق تہران کے مرکزی ذخائر میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی ہے۔

واضح رہے کہ اس سال ایران میں ہونیوالی بارشوں میں 40 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ایران شدید خشک سالی کا شکار ہے اور کئی صوبوں کو 50 سے 80 فیصد پانی کی کمی کا سامنا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!