اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین عالمی درآمدی نمائش کا افریقہ کی تجارت میں کلیدی کردار

چین عالمی درآمدی نمائش کا افریقہ کی تجارت میں کلیدی کردار

ہیڈ لائن:

چین عالمی درآمدی نمائش کا افریقہ کی تجارت میں کلیدی کردار

جھلکیاں:

شنگھائی میں چین کی عالمی درآمدی نمائش دنیا کے مختلف خطوں کے لئے ایک بڑا تجارتی موقع ہے۔ یہی وجہ کہ ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ملک بھی اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ براعظم افریقہ کا ملک کینیا ،بھی نمائش کو اسی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ آئیے اس ویڈیو میں زرعی افریقہ نمائش کے چیف ایگزیکٹو آفیسرسے اس حوالے سے جانتے ہیں۔

شاٹ لسٹ:

1۔نمائش کے مختلف مناظر

2۔ ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): تیتو مطیع، چیف ایگزیکٹو آفیسر، زرعی افریقہ نمائش

تفصیلی خبر:

زرعی افریقہ ایکسپو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تیتو مطیع نے کہا ہے کہ چین کی عالمی درآمدی نمائش افریقہ کی زرعی برآمدات کو مضبوط بنانے اور چین کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ دینے کا ایک اہم موقع ہے۔ مطیع کا کہنا ہے کہ افریقہ کو معاشی لحاظ سے بااختیار بنانے اور عالمی سطح پر تجارت کو فروغ دینے میں چین کا اہم کردار ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): تیتو مطیع، چیف ایگزیکٹو آفیسر، زرعی افریقہ نمائش

"جب آپ چین کو دیکھتے ہیں تو وہاں ایسی بے شمار باتیں ہیں جن میں براعظم افریقہ کے لئے بہت سارے سبق ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ چین افریقہ میں استعمال ہونے والی ضرورت کی اشیا کی پیداوار کے ذریعے اس خطے کو بااختیار بنانے میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس طرح عالمی معیشت میں بھی بہتری آئے گی۔ درآمدی نمائش بہت اہم تقریبات میں سے ایک ہے ۔ یہ ابتدائی طور پر افریقی خطے میں پیداوار کی گنجائش بڑھانے میں معاون ثابت ہو گی۔ جب آپ افریقہ پر نگاہ دوڑائیں تو معلوم ہوگا کہ زراعت کا شعبہ ہمارے بڑے برآمد کنندگان میں سے ایک ہے۔ ہم اس نمائش کو ایک ایسے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں جہاں ہم ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ چینی برآمدات میں براعظم افریقہ کے لئے بہت زیادہ چیزیں ہیں۔ چین اس نمائش اور اس جیسی تقریبات کے ذریعے افریقہ کو ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔ ہمیں یہاں آ کر اپنی مصنوعات پیش کرنی چاہئیں۔ ہمیں اپنی زرعی پیداوار اور کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک کے وسائل کی منڈی تک رسائی بھی ممکن بنانی چاہئے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ ایک  بڑا فیصلہ ہے جو واضح کر رہا ہے کہ چین باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لئےاقدامات کر رہا ہے۔”

نیروبی سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!