ہیڈ لائن:
عالمی شہری فورم: ماحول دوست شہروں کے فروغ پر چینی اقدامات کی تحسین
جھلکیاں:
عالمی شہری فورم (ڈبلیو یو ایف 12) کے شرکاء نے ماحول دوست شہروں کے فروغ کے چینی تجربے کو سراہا ہے۔ ماحول دوست اقدامات سے شہروں میں قدرتی ماحول کے تصورکےفروغ پرخصوصی توجہ کو قابل قدر قرار دیا گیا۔
شاٹ لسٹ:
1- عالمی شہری فورم( ڈبلیو یو ایف 12) کے 12 ویں سیزن کی سمینار کے مناظر
2-ساونڈ بائٹ 1 (انگریزی): سمون بوریلی، شہری جنگلات کے آفیسر و کوآرڈنیٹر، شعبہ جنگلات برائے ماحول دوست شہری کارروائیاں، ایف اے او
3-عالمی شہری فورم( ڈبلیو یو ایف 12) کے 12 ویں سیزن کی سمینار کے مناظر
4-ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شی نان، سیکرٹری جنرل، شہری منصوبہ بندی سوسائٹی، چین
5-عالمی شہری فورم( ڈبلیو یو ایف 12) کے 12 ویں سیزن کی سمینار کے مناظر
تفصیلی خبر:
مصرمیں عالمی شہری فورم (ڈبلیو یو ایف 12) کے 12ویں سیزن کے شرکاء نے منگل کے روز ماحول دوست شہروں کے فروغ کے چینی تجربے کو سراہا ہے ۔سمون بوریلی، شہری جنگلات کے افسر اور اقوام متحدہ کی خوراک و زراعت کی تنظیم کی ماحول دوست شہری کارروائیوں کے جنگلاتی شعبے کے کوارڈینیٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ”چین کی جانب سے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے شہروں میں قدرتی ماحول کے تصورکےفروغ پرخصوصی توجہ قابل قدر ہے۔”
ساونڈ بائٹ 1 (انگریزی): سمون بوریلی، شہری جنگلات کے آفیسر و کوآرڈنیٹر، شعبہ جنگلات برائے ماحول دوست شہری کارروائیاں، ایف اے او
” قدرتی ماحولیاتی نظام کی دوبارہ تخلیق کو دیکھئے۔ صرف درختوں کی قطاروں اور پودوں تک محدود نہ رہیں،بلکہ حقیقت میں یہ شہروں کو ماحولیاتی تبدیلی کے بہتر مقابلے کے لئے تیار کرنے کے حوالے سے ایک اہم قدم ہے۔”
انہوں نے مکمل نقطہ نظر کے ساتھ پارک شہروں کی تعمیر پر کام کرنے کے چینی اقدام کو بھی واضح کیا۔کوآرڈنیٹرنے چین کی شہری رہائشی منصوبے کی بہتری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تجربہ ترقی پزیر ممالک کے سب سے بڑے خطے افریقہ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔
چینی شہری منصوبہ بندی سوسائٹی کے سیکریٹری جنرل شی نان نےاس موقع پر کہا،”ہم اپنے تجربات اور مستحکم ترقی کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کی کوشش کر رہے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): شی نان، سیکرٹری جنرل، شہری منصوبہ بندی سوسائٹی، چین
"شہر صرف ایک محلے کا نام نہیں بلکہ یہ لوگوں کی ایک بستی بھی ہے، یہ علاقے اور قدرتی ماحول کا حصہ ہوتا ہے،یہ جانوروں، جنگلات، درختوں اورسبزے کا بھی گھر ہے۔”
شی، نے مصر کی شہری ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مصر کی عظیم تہذیب نے مجھے متاثر کیا ہے،اس عظیم تہذیب نے ملک کی شہری ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قدیم تہذیبوں کے حامل ممالک ہونے کی حیثیت سے چین اورمصر کے درمیان تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
اس فورم کا اہتمام اقوام متحدہ کے مسکن پروگرام (یواین ہیبی ٹاٹ) اور مصری حکومت نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔
عالمی شہری فورم 12 پیر سے شروع ہوا اور جمعہ تک جاری رہا ہے۔
قاہرہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
