اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین باہمی تعاون گہرا کرنے والی غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو خوش...

چین باہمی تعاون گہرا کرنے والی غیرملکی سرمایہ کار کمپنیوں کو خوش آمدید کہتا ہے، چینی نائب وزیراعظم

چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ انویسکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو شلوسبرگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے کہا  ہے کہ چین مالیاتی شعبے میں اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دے رہا ہے اور باہمی فائدہ مند تعاون گہرا کرنے کے لئے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے انویسکو کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اینڈریو شلوسبرگ سے ملاقات میں اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین ، سرمایہ مارکیٹ میں اصلاحات گہری کرنے ، مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مستحکم انداز میں وسیع کرنے اور معاشی و سماجی ترقی میں اعلیٰ معیار کی مالیاتی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ باہمی فائدے اور باہمی مفید نتائج کے لئے چین کے ساتھ تفصیلی سرمایہ کاری تعاون جاری رکھنے والی تمام ممالک کی کمپنیوں کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

اس موقع پر شلوسبرگ نے چینی مالیاتی مارکیٹ میں ترقی کے امکانات پر اپنی مثبت رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمپنی چین کے ساتھ تعاون میں پیشرفت کے لئے چین میں مزید جامع اصلاحات کو ایک موقع کے طور پر لینے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!