اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین۔ روس تزویراتی سلامتی پر سالانہ مشاورت کا اجلاس

چین۔ روس تزویراتی سلامتی پر سالانہ مشاورت کا اجلاس

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن آفس کے ڈائریکٹر وانگ یی اور روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئی گو کی مشترکہ صدارت میں بیجنگ میں چین۔ روس سالانہ تزویراتی سلامتی مشاورت کے 19 ویں دور کے اجلاس کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور روس کے درمیان سالانہ تزویراتی سلامتی پر مشاورت کا 19 واں دور بیجنگ میں ہوا۔ فریقین نے تزویراتی سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کی صدارت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن اور خارجہ امور کے مرکزی کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی اور روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سرگئی شوئی گو نے مشترکہ طور پر کی۔

اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا حوالہ دیتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی قیادت میں چین-روس تعلقات نے عالمی سطح پر رونما ہوتی تبدیلیوں کے دوران مضبوط اور مستحکم رفتار برقرار رکھی ہے۔

وانگ یی نے کہا کہ دونوں ملک پائیدار ہمسائیگی اور دوستی، جامع تزویراتی روابط اور باہمی مفید تعاون کے اصولوں کی پاسداری کرتے ہیں جو دونوں اقوام کے بنیادی مفادات پر مبنی ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ چین اور روس نے ایک دوسرے کے اہم مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے، باہمی سیاسی اعتماد مضبوط بنایا اور عملی تعاون کو فروغ دیا ہے۔ دونوں ملکوں نے اہم ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کا نیا ماڈل پیش کیا ہے اور عالمی جنوب میں یکجہتی اور تعاون کو خاطر خواہ فروغ دیا۔

سرگئی شوئی گو نے کہا کہ روس دونوں ملکوں کے سربراہان کے درمیان ہونے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے ۔روس اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم اور برکس جیسے کثیر جہتی فورمز میں دو طرفہ تعاون اور ہم آہنگی کے فروغ کا بھی خواہاں ہے تاکہ روس-چین تعلقات کی جاری ترقی کو فروغ دیا جاسکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!