پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیراعظم کا سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں میں اعلیٰ معیار کی...

چینی نائب وزیراعظم کا سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں میں اعلیٰ معیار کی ترقی پر زور

چینی نائب وزیر اعظم ژانگ گوچھنگ مقامی سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز) میں اصلاحات اور نگرانی سے متعلق بیجنگ میں ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے سرکاری ملکیتی سرمائے اور کاروباری اداروں میں اصلاحات کو گہرا کرنے ، سرکاری ملکیتی سرمائے کی نگرانی کا معیار بڑھانے اور سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں (ایس او ایز) میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ژانگ نے یہ بات مقامی ایس او ایز میں اصلاحات اور نگرانی سے متعلق ایک ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

انہوں نے سرکاری ملکیتی سرمائے اور ایس او ایز کو مضبوط، بہتر اور وسیع کرنے اور ایس او ایز میں مسابقت کو بہتر بنانے پر زور دیا۔

ژانگ نے کہا کہ مقامی حکومتوں کو ایس او ایز میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں رکاوٹ بننے والے نمایاں مسائل حل کرنا ، ممکنہ خطرات کی مئوثرانداز میں روک تھام اور انہیں حل کرنا ، اختراع میں کاروباری اداروں کے بنیادی کردار کو تقویت دینا اور ایس او ای کی جانچ اور تشخیص کا نظام بہتر بنانا چاہئے۔

انہوں نے مقامی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ ایس او ایز کو فروغ دیں تاکہ وہ اپنے اہم کاروبار کو زیادہ مئو ثر انداز میں نمایاں کرکے حقیقی معیشت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے طویل مدتی، صبر آزما اور اسٹریٹجک سرمائے کے طور پر کام کرسکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!