اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی نائب وزیراعظم کا سی او پی 29 کے موقع پر پیشگی...

چینی نائب وزیراعظم کا سی او پی 29 کے موقع پر پیشگی موسمیاتی انتباہ کا نظام مضبوط بنانے پر زور

آذربائیجان، چینی صدر کے خصوصی نمائندے اور نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ موسمیاتی تبدیلی کے لائحہ عمل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن (سی او پی 29) کے فریقین کی کانفرنس کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

باکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے آذربائیجان کے شہر باکو میں موسمیاتی تبدیلی کے لائحہ عمل کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کنونشن (سی او پی 29) کے فریقین کی کانفرنس کے 29 ویں اجلاس کے موقع پر سب کے لئے پیشگی انتباہ کے نظام کو مضبوط بنانے اور آب و ہوا سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھانے پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ڈنگ شوئے شیانگ نے پیشگی انتباہ کے بارے میں چین کی طرف سے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین پیشگی موسمیاتی انتباہ کے حوالے سے بین الاقوامی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور صدر شی جن پھنگ نے اس معاملے پر مخصوص اقدامات کئے ہیں۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں موسمیاتی تبدیلی کے عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اثرات مرتب ہوئے ہیں، بار بار شدید موسمی آفات لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ معاشی اور سماجی ترقی کے لئے  چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ سب کے لئے پیشگی انتباہ کے نظام کو مضبوط بنانا اور آب و ہوا سے مطابقت پیدا کرنے کی صلاحیت میں اضافہ بہت اہمیت کاحامل ہوگیا ہے۔

ڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ‘ارلی وارننگ فار آل’ منصوبے پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں مزید 3 نکات تجویز کئے۔

چینی نائب وزیراعظم نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی کے ردعمل میں پیشگی انتباہ کے لئے جنوب-جنوب تعاون کے اہم منصوبے کو تیار اور نافذ کرے گا، موسمیاتی مشاہدے کے آلات، پیشگی انتباہ کے نظام اور صلاحیت سازی کی تربیت کی فراہمی کے ذریعے دیگر ترقی پذیر ممالک کی مدد کرے گا۔

اجلاس کے دوران موسمیاتی تبدیلی سے متعلق پیشگی انتباہ کا چینی منصوبہ (2025-2027) جاری کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!