اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں 2021 سے ماحولیات اور وسائل سے متعلق مقدمات میں کمی

چین میں 2021 سے ماحولیات اور وسائل سے متعلق مقدمات میں کمی

چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود مختار علاقے کے شہر ان چھوان کے ہائی باؤ پارک میں خواتین بگلوں سے کھیل رہی ہیں-(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا)چینی عدالتوں میں 2021 سے ماحولیات اور وسائل سے متعلق ابتدائی مقدمات میں کمی ہوئی ہے۔ ماحولیاتی آلودگی سے متعلق فوجداری مقدمات کی تعداد میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہوژو میں ماحولیات اور وسائل کے مقدمات کی قومی کانفرنس کے دوران معلوم ہوا کہ یہ تبدیلی ملک کے ماحولیاتی نظم ونسق میں مثبت نتائج کا اشارہ ہے۔

کانفرنس کے مطابق جون 2014 سے رواں سال ستمبر تک چینی عدالتوں نے ماحولیات اور وسائل سے متعلق تقریباً 21 لاکھ 60 ہزار مقدمات سنے۔

2014  سے حیاتیاتی ماحول اور وسائل کے متعلق خصوصی عدالتی ادارے 134 سے بڑھ کر 2 ہزار400 ہوگئے جن میں 10 ہزار 700 سے زائد ماہر جج موجود ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!