اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی سینئر عہدیدارکا مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ویتنام برادری کی...

سی پی سی سینئر عہدیدارکا مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ویتنام برادری کی ترقی پرزور

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کےسیکرٹری لی شی  کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام  کی مرکزی کمیٹی کے امور داخلہ کمیشن کے چیئرمین فین دین ٹریک سے بیجنگ میں ملاقات کے دوران مصافحہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) سینئر چینی عہدیدار لی شی نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام (سی پی وی) کی مرکزی کمیٹی کے امور داخلہ کمیشن کے چیئرمین فین دین ٹریک کی قیادت میں ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے نظم و معائنہ کےسیکرٹری لی نے کہا کہ چین اور ویتنام پہاڑوں اور دریاؤں سے جڑے اچھے ہمسایہ ہیں۔ دونوں جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں نے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ویتنام برادری کے قیام میں پیشرفت کا ایک اسٹریٹجک خاکہ تیار کیا ہے۔

لی نے کہا کہ چین ویتنام کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں جماعتوں کے اعلیٰ رہنماؤں کے درمیان اتفاق رائے پر عملدرآمد کے ساتھ اعلیٰ سطح پر سیاسی رہنمائی کو مضبوط کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ پارٹی اور ریاستی حکمرانی کے تجربے کو گہرا، عملی تعاون کو بہتر، علاقائی و بین الاقوامی امور پر قریبی تعاون برقرار رکھتے ہوئے مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین۔ ویتنام کمیونٹی کے قیام کو فروغ دیا جاسکے۔

اس موقع پر ٹریک نے کہا کہ ویتنام انسداد بدعنوانی کے کام اور سوشلسٹ قوانین کی حکمرانی میں پیشرفت جیسے شعبوں میں تبادلے اور باہمی سیکھنے کا عمل آگے بڑھانے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!