اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینسی پی سی کے سینئر عہدیدار کی روسی صدارتی ایگزیکٹو آفس کے...

سی پی سی کے سینئر عہدیدار کی روسی صدارتی ایگزیکٹو آفس کے وفد سے ملاقات

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی گان جے بیجنگ میں روسی صدارتی معاون دمتری میرونوف کا خیرمقدم کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار لی گان جے نے بیجنگ میں روسی صدر کے معاون دمتری میرونوف کی قیادت میں روس کے صدارتی ایگزیکٹو آفس کے ایک وفد سے ملاقات کی۔

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے آرگنائزیشن ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ لی گان جے نے کہا کہ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ ہے۔

لی گان جے نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد کیا جا سکے اور مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے ۔

اس موقع پر روسی وفد کے سربراہ دمتری میرونوف نے چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مضبوط بنانے اور نئے دور میں روس۔چین تعلقات کی پائیدار اور اعلیٰ سطح کی ترقی کو مسلسل فروغ دینے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!