اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلعالمی جنوب کی بیداری کے عنوان سے شِنہوا کی رپورٹ کا برازیل...

عالمی جنوب کی بیداری کے عنوان سے شِنہوا کی رپورٹ کا برازیل میں اجرا

برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم کے دوران شرکا "انسانی ترقی اور اس کی عالمی اہمیت کیلئے ایک نیا ماڈل” کے موضوع پر رپورٹ پڑھ رہے ہیں-(شِنہوا)

ساؤپاؤلو(شِنہوا)شِنہوا نیوز ایجنسی نے گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم کے دوران چینی، انگریزی، ہسپانوی اور پرتگالی زبانوں میں "عالمی جنوب کی بیداری” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کردی ہے۔

65 ہزار الفاظ پر مشتمل رپورٹ میں "عالمی جنوب کی بیداری” کے حوالے سے ایجنسی کے رواں سال کے تحقیقی نتائج کا جائزہ لیا گیا ہے جبکہ مغربی نوآبادیاتی استحصال کے تحت عالمی جنوبی ممالک کے تجربات، ان کی جدوجہد آزادی، ترقی اور بحالی کی جاری کوششوں کی وضاحت کی گئی ہے۔

یہ جدیدیت کی مسلسل پیروی کے سلسلے میں ان کی کہانی بیان کرتا ہے اور اس وقت کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے جب عالمی جنوب ایک گروپ کے طور پر ابھر رہا تھا۔

فورم کے شرکاء نے کہا کہ یہ رپورٹ بیانیہ اور نظریاتی بصیرت کے ذریعے دنیا کے سامنے عالمی جنوبی ممالک کے لئے "بیداری کے دور” کی تشریح کرتی ہے، اس سے ہمارے دور کے رجحانات اور انسانی ترقی کی سمت کی عکاسی ہوتی ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی جنوبی ممالک ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے گروپ کے طور پر عالمی معیشت کا 40 فیصد سے زیادہ حصہ رکھتے ہیں جو آج کی دنیا میں استحکام، بھلائی اور ترقی کے لئے ایک طاقت ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!