اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانملتان، انتظامیہ کی غفلت، نشتر ہسپتال میں 30مریض ایڈز میں مبتلا

ملتان، انتظامیہ کی غفلت، نشتر ہسپتال میں 30مریض ایڈز میں مبتلا

نشتر ہسپتال ملتان میں انتظامیہ کی غفلت سے 30 مریض ایڈز کا شکار ہوگئے۔ذرائع کے مطابق نشتر ہسپتال ملتان کے ڈائیلاسز یونٹ میں ایک ایڈز کے مریض کا ڈائیلاسز کیا گیا تھا، اسی مشین پر دیگر مریضوں کا ڈائیلاسز کرنے سے وائرس ان میں منتقل ہوگیا۔

انتظامیہ کے مطابق واقعے کے بعد 2ڈائیلاسز مشینوں کو بند کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہسپتال ایم ایس ڈاکٹر کاظم نے بتایا کہ چند مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا علم ہوا ہے، واقعے سے متعلق انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مریض کا 6ماہ بعد ایڈز اور 3ماہ بعد ہیپاٹائٹس سکرینگ ٹیسٹ کرایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کسی مریض نے باہر سے خون لگوایا ہو اور ایڈز کے جراثیم اس میں منتقل ہو گئے ہوں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!