اتوار, جولائی 27, 2025
Uncategorizedحج پروازیں، وزارت مذہبی امور،پی آئی اے میں معاہدہ طے

حج پروازیں، وزارت مذہبی امور،پی آئی اے میں معاہدہ طے

حج پروازوں بارے وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے کے درمیان معاہدہ طے پاگیا،پی آئی اے 35ہزارسرکاری عازمین حج کو سفری سہولیات مہیار کرے گی۔ترجمان مذہبی امور کے مطابق گزشتہ روز وزارت مذہبی امور میں سی ای او پی آئی اے ایئر وائس مارشل عامر حیات اور ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے معاہدے پر دستخط کئے۔

ترجمان کے مطابق سعودی ایئرلائن اور دیگر مقامی ایئر لائنز سے بھی جلد معاہدے مکمل کئے جائیں گے۔اس موقع پر سی ای او عامر حیات نے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔معاہدے کے تحت پی آئی اے کراچی، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، ملتان اور سکھر سے عازمین حج کیلئے خصوصی پروازیں چلائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!