چین کی ایکسپریس ترسیل کا حجم رواں سال 11 اکتوبر تک 150 ارب پارسلز سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ ہدف 2024 کے مقابلے میں 37 دن پہلے حاصل کرلیا گیا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی ایکسپریس ترسیل کا حجم رواں سال 11 اکتوبر تک 150 ارب پارسلز سے تجاوز کر گیا ہے اور یہ ہدف 2024 کے مقابلے میں 37 دن پہلے حاصل کرلیا گیا۔
چین کے ریاستی ڈاک بیورو کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ڈاک اور ایکسپریس ترسیلی صنعت جو پورے ملک اور دنیا تک پھیلی ہوئی ہے، ملکی معیشت کے روانی سے چلنے میں مضبوط مدد فراہم کر رہی ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ ملک کی صارف مارکیٹ میں مسلسل ترقی ہو رہی ہے اور معیشت نے مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھا ہے جو آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہی ہے۔
عہدیدار نے کہا کہ معیشت کی تبدیلی اور بہتری کے اہم دور میں یہ صنعت نقل وحمل کے جدید نظام کا ایک اہم حصہ ہے، جو اپنی معیاری ترقی کو جاری رکھے گی اور نئی معیاری صلاحیتوں کو تیزی سے فروغ دے گی۔
