پیر, اکتوبر 13, 2025
انٹرنیشنلچین کا وسط خزاں تہوار بلغاریہ میں ثقافتی جوش و خروش کے...

چین کا وسط خزاں تہوار بلغاریہ میں ثقافتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں چین کے روایتی وسط خزاں تہوار کی تقریبات کے دوران روایتی چینی لباس میں ملبوس خواتین گروپ فوٹو بنا رہی ہیں۔(شِنہوا)

صوفیہ(شِنہوا)بلغاریہ کے دارالحکومت میں سیکڑوں مقامی رہائشیوں اور سیاحوں نے چین کے روایتی وسط خزاں تہوار کی تقریبات میں حصہ لیا، جن میں ثقافتی پروگرام، ورکشاپس اور نمائشیں شامل تھیں جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی گئیں۔

چینی سفارت خانے کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ ایونٹ صوفیہ کے ساؤتھ پارک میں واقع ٹوپلوسنٹرالا سنٹر برائے عصری فنون میں منعقد ہوا جو شہر کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

دوپہر سے شروع ہونے والی اس تقریب میں شرکاء کو چینی ثقافتی روایات کی ایک وسیع جھلک پیش کی گئی جس میں چائے کی رسم، چینی پکوانوں کا ذائقہ چکھنے کے مواقع اور ورکشاپس شامل تھیں جہاں شرکاء نے اپنے ہاتھوں سے یادگاری تحائف تیار کئے۔

روایتی ہانفو ملبوسات کی نمائش بھی کی گئی اور کئی مہمانوں نے یہ خوبصورت لباس پہنا۔

تقریبات کا اختتام شام کے وقت "قدیم نغمے، نئی آواز ۔ لازوال کلاسکس” کے عنوان سے قومی نغمہ نگاری اور گائیکی کے مقابلے کے فائنلسٹ گلوکاروں کے براہ راست فنکارانہ مظاہروں کے ساتھ ہوا۔

تقریب میں چین کے تانگ اور سونگ خاندانوں کی شاعری سے متاثر گیت پیش کئے گئے جن میں کلاسیکی ادب کو ہم عصر موسیقی کے ساتھ ملایا گیا تھا۔

بلغاریہ میں چین کی سفیر دائی چھنگ لی نے سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسط خزاں تہوار محض خاندانی ملاپ سے زیادہ کی نمائندگی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہتر زندگی کے لئے کوشش کرنے اور اپنے پیاروں اور دوستوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرنے کی بھی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شاعری اور موسیقی کے ذریعے ہم چین اور بلغاریہ کے درمیان ثقافتی تبادلے اور دوستی کا ایک نیا باب لکھنا جاری رکھیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!