ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اپنے عوام پر حملہ کرنے اور دھمکیاں دینے والے ممالک کے ساتھ ایک میز پر نہیں بیٹھ سکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ایران کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والے غزہ امن سربراہی اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا، تاہم ایرانی صدر اور میں نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان لوگوں سے بات چیت نہیں کر سکتے جنہوں نے ایرانی عوام پر حملے کیے، ہمیں پابندیوں اور دھمکیوں کا نشانہ بنایا۔
