اداکارہ دنانیر مبین ایک بار پھر ایوارڈ شو کے ریڈ کارپٹ پر لڑکھڑا نے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دنانیر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں ایک ایوارڈ تقریب میں ریڈ کارپٹ پر چلتے ہوئے وہ اچانک لڑکھڑا گئیں، تاہم انہوں نے توازن بحال کرتے ہوئے خود کو گرنے سے بچا لیا۔
تقریب میں دانانیر نے ہلکے نیلے رنگ کا چمکدار سلکی گان زیب تن کیا ہوا تھا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی ایک ایوارڈ شو میں دنانیر اس ہی طرح لڑکھڑا کر گِر پڑیں تھیں تب انہیں ساتھی اداکار خوشحال خان نے سہارا دیا تھا۔
